خطے کا امن خطرے میں، بھارت نے افواج کو کھلی چھوٹ دے دی

10:32 AM, 1 May, 2025

نئی دہلی / اسلام آباد: بھارتی حکومت نے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔ پہلگام حملے کو جواز بنا کر وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کو کسی بھی ہدف پر کارروائی کی کھلی چھوٹ دے دی ہے، جسے مبصرین نے ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی کابینہ کمیٹی میں پاکستان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی پر مسلسل مشاورت جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے نہ صرف فضائی حدود پاکستانی طیاروں پر بند کی گئی ہے 

ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ پالیسی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں ایک ممکنہ مسلح تصادم کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

دوسری طرف، پاکستانی افواج نے کسی بھی بھارتی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔ دفاعی اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنے دفاع سے غافل نہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھارت میں اندرونی سیاسی دباؤ اور انتخابات کے تناظر میں مودی حکومت جنگی بیانیے کو ہوا دے رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا سکے۔

مزیدخبریں