امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدہ: 13 کروڑ ڈالر کی ٹیکنالوجی کی فراہمی

10:01 AM, 1 May, 2025

واشنگٹن: امریکہ اور بھارت کے درمیان 13 کروڑ ڈالر کا نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور دفاعی تربیت کی فراہمی شامل ہے۔ 

یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت نے حال ہی میں فرانس سے 630 ارب ڈالر کے رافیل طیارے خریدنے کا بھی معاہدہ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے دفاعی خریداریوں میں اس تیزی نے خطے میں اسلحہ کی دوڑ اور اسٹریٹجک تناؤ کو بڑھا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکہ اور بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات چین اور پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھے جا رہے ہیں، جو پہلے ہی خطے میں طاقت کے توازن پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں