آج کا دن کرکٹ دیوانوں کے نام: ایک ٹکٹ، دو میچ،

09:30 AM, 1 May, 2025

لاہور: پی ایس ایل 10 آج شائقین کے لیے دوگنا جوش لے کر آیا ہے۔ کرکٹ کے دیوانے آج ایک ہی ٹکٹ کے ساتھ دو دھواں دار میچز سے محظوظ ہوں گے۔

دن کا پہلا میچ سہ پہر 3:30 بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ رات کو 8:30 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔

موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کی سہولت کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ سٹیڈیم میں چھتریوں کی اجازت دے دی گئی ہے، ہر انکلوژر میں ٹھنڈا پانی دستیاب ہوگا، اور لیمونیڈ کے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

پی سی بی نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کے لیے ہیٹ یا کیپ پہنیں اور طبی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کرکٹ کا مزہ کسی پریشانی کے بغیر لیا جا سکے۔

مزیدخبریں