لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی منصب سونپ دیا گیا

12:58 AM, 1 May, 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی منصب تفویض کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، انہیں قومی سلامتی سے متعلق امور پر مشاورت اور نگرانی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جب کہ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں