وزیراعظم شہباز شریف کا کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب

05:31 PM, 1 Mar, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح نو بجے طلب کر لیا ہے۔ پی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملک کی موجودہ داخلی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں خطے میں بڑھتی کشیدگی، خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، کابینہ کو افغانستان کے خلاف کارروائیوں اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں سکیورٹی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گ

مزیدخبریں