شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، احتجاج پر امن انداز میں کیا جائے : محسن نقوی

03:48 PM, 1 Mar, 2026

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان کے ہر شہری نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ احتجاج پر امن انداز میں کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اسی پیشِ نظر، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماعات، مظاہرے یا احتجاج پر پابندی عائد ہے۔

مزیدخبریں