ایران کے عوام آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر سوگوار، نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ہوگی

12:48 PM, 1 Mar, 2026

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد ملک بھر میں شدید جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خواتین زارو قطار روتی رہیں۔

اصفہان کے امام خمینی اسکوائر میں ہزاروں افراد جمع ہوئے ۔ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سپریم لیڈر کی نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی، جس میں ملک کے اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

مزیدخبریں