علی لاریجانی کا عارضی قیادت کونسل قائم کرنے کا اعلان

11:31 AM, 1 Mar, 2026

تہران : ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ آج ہی عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اگر علیحدگی پسند گروہ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

لاریجانی نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ ایران کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنی بقاء کو محفوظ رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایرانی عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کی ہے، اور اب ایران بھی ان کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

علی لاریجانی نے آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی کی سادگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں بھی سادہ زندگی گزارنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتوں کا مقصد ہمیشہ کسی ملک کے وسائل کو لوٹنا ہوتا ہے، اور امریکی حکام اسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں