خامنہ ای کی موت ایرانی عوام کے لیے انصاف کا دروازہ ہے ، ٹرمپ

12:38 PM, 1 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جدید ٹریکنگ سسٹمز اور انٹیلی جنس سے بچنے میں ناکام رہے، اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون کے باوجود وہ مؤثر اقدامات نہیں کر سکے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ خامنہ ای اب مارے جا چکے ہیں، اور یہ اقدام نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا بھر کے ان لوگوں کے لیے انصاف ہے جو خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کی کارروائیوں کا شکار ہوئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایران کے عوام کے لیے اپنے ملک کو واپس حاصل کرنے کا سب سے بڑا موقع ہے، اور اب ایران کے انقلابی گارڈ، فوج اور پولیس کے بہت سے اہلکار لڑنے کے بجائے امریکا سے استثنیٰ کی درخواست کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ ای کی موت کے بعد ایران کو ایک دن میں ہی شدید نقصان پہنچا، اور اب وہ تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بمباری کا سلسلہ پورا ہفتہ یا جب تک ضروری ہوگا جاری رہے گا تاکہ مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں امن کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں