علم ہے کہ خامنہ ای کی موت کے بعد ایران میں کون فیصلے کر رہا ہے، ٹرمپ

10:59 AM, 1 Mar, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یہ علم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد ایران میں کون احکامات دے رہا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں، ٹرمپ نے نئے ایرانی رہنما کا نام بتانے سے گریز کیا، تاہم کہا کہ ایران میں کچھ اچھے امیدوار موجود ہیں جو ممکنہ طور پر قیادت کے منصب پر فائز ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ ای کی موت ایرانی عوام اور دنیا کے لیے "انصاف" ہے اور یہ ایرانی عوام کے لیے ایک "بڑا موقع" ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس حاصل کریں۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب اور دیگر ایرانی فورسز جنگ نہیں چاہتیں اور اب ان کے پاس "استثنیٰ" حاصل کرنے کا موقع ہے، مگر اگر وہ اس موقع کو ضائع کرتے ہیں تو ان کے لیے صرف "موت" کا راستہ باقی رہ جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے اہداف کو حاصل کرنے تک بمباری جاری رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں