اسلام آباد : وزیرِداخلہ محسن نقوی نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان اجلاسوں میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، سپین اور یونان کے وزرائے داخلہ بھی شریک تھے۔
محسن نقوی نے پولینڈ میں ہونے والے چھ ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے بھی وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزرائے داخلہ موجود تھے۔
وزیرِداخلہ نے بتایا کہ دونوں اجلاسوں میں پاکستان نے غیر قانونی امیگریشن کو کم کرنے اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے اپنے اقدامات پر سراہا گیا۔ مزید یہ کہ پاکستانیوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے اجراء کی جلدی پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے یہ بھی بتایا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط جلد ختم کر دیں گے، اور یورپی یونین پاکستان کی بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن کی استعداد بڑھانے کے لیے ایک پلان پیش کرے گا۔وزیرِاعظم نے وزیرِداخلہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور ملاقات میں ملکی داخلی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔