امریکا اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی رشتہ دار ہلاک: خبر ایجنسی

12:22 AM, 1 Mar, 2026

تہران: تہران میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی رشتہ دار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ کی اہلیہ زہرہ حداد اور داماد الہدا باقری جان کی بازی ہار گئے۔

حملوں کے فوری بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے حفاظتی اقدامات میں اضافے کی اطلاعات دی ہیں۔ واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں دھماکوں اور حملے کی شدت واضح ہے۔

ایرانی حکام نے اس واقعے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور امریکہ و اسرائیل پر ذمہ داری عائد کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شہریوں اور اہم شخصیات کی حفاظت کے لیے فوراً سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خطے میں کشیدگی میں اضافہ کے خدشات کے پیش نظر ایران نے عالمی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں