سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، پانچویں روز بھی قیمتیں نیچے آئیں

07:00 PM, 1 Mar, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے کو ملی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 438 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 2,857 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں استحکام کی توقع ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں