چیمپئینز ٹرافی: انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

02:42 PM, 1 Mar, 2025

کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر اپنی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی ہدایت دی۔ بٹلر نے کہا کہ آج ان کے کرکٹ کیریئر کا آخری میچ ہے اور وہ اس میچ میں فتح حاصل کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے وہ میچ جیتنے پر مرکوز ہیں۔

مزیدخبریں