اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 3 مارچ کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دن بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کی خدمات فراہم نہیں کریں گے، تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیز پر موجود رہے گا۔ اس روز بینک صرف زکوٰۃ کٹوتی کے عمل پر توجہ دیں گے۔
مزید کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوسرے روز کمرشل بینکوں میں عوامی لین دین معطل رہے گا، اور عملہ صرف زکوٰۃ کٹوتی کی نگرانی کرے گا۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بینکاری کام کے لیے متبادل دنوں میں بینکوں سے رابطہ کریں.