ویٹی کن: مسیحی رہنما پوپ فرانسس کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں شدید دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 88 سالہ پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق، دو ہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی، جو کہ تشویشناک ہے۔
دوسری جانب، پوپ کی بیماری اور ان کی حالت کے حوالے سے صدیوں پرانی پیشگوئی دوبارہ زیرِ بحث آ گئی ہے۔ پوپ فرانسس کو رواں ماہ نمونیا کی تشخیص کے بعد اٹلی کے ہسپتال میں شدید بیماری کے باعث علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔