ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

02:38 PM, 1 Mar, 2025

اسلام آباد: ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق، صدر آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹ کی توقع رکھتے ہیں۔ صدر اپنے خطاب میں حکومت کے معاشی اقدامات اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔

صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں کشمیر، فلسطین اور دیگر عالمی مسائل پر بھی اظہار خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد 10 مارچ کو کیا جائے گا، اور صدر کا خطاب اس اجلاس کا آغاز کرے گا۔ صدر کا خطاب 20 سے 25 منٹ تک ہو گا تاکہ اپوزیشن کے متوقع احتجاج کو کم سے کم اثرات کا سامنا ہو۔

سپیکر قومی اسمبلی اس اجلاس کی صدارت کریں گے، اور عسکری قیادت، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں