پنجاب: دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 20 گرفتار

02:35 PM, 1 Mar, 2025

لاہور:محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 162 آپریشنز کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی، چنیوٹ، میانوالی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ان دہشت گردوں کا منصوبہ مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا تھا، جنہیں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

مزیدخبریں