ایل پی جی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

05:23 PM, 1 Jun, 2026

اسلام آباد:مشرقِ وسطیٰ کے نازک حالات اور توانائی کے عالمی بحران کے منفی اثرات پاکستانی صارفین پر منتقل ہونے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 4.95 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب گیس کی نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے باعث عام صارفین کے زیرِ استعمال 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

حکومتی احکامات کے تحت اب جون کے مہینے کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3 ہزار 6 سو 43 روپے 41 پیسے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو گا۔ محکمہ اوگرا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے توانائی کے دباؤ کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا، اور ملک بھر میں ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں