طالبان حکومت میں خواتین پر جنسی تشدد: یو این رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات، کم عمر لڑکیاں بھی نشانہ بننے کا انکشاف

01:56 PM, 1 Jun, 2026

کابل / نیویارک:افغانستان میں طالبان کے زیرِ اقتدار خواتین کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک انتہائی حساس اور دستاویزی رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد عالمی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں طالبان حکام، رہنماؤں اور مسلح جنگجوؤں پر خواتین کے جنسی استحصال اور ان کے خلاف طاقت کے گھناؤنے استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے دوران طالبان ارکان کی جانب سے جنسی تشدد اور جبر کے 21 مصدقہ واقعات کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی گئی ہے، جو خطے میں خواتین کی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق، ان سنگین جرائم کا شکار ہونے والے افراد میں 15 خواتین اور 6 انتہائی کم عمر لڑکیاں شامل ہیں۔ یو این مشن نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ یہ وہ واقعات ہیں جن کی مکمل تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے بعد طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر شدید سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں