کوئٹہ / لسبیلہ:بلوچستان میں بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے نیٹ ورک "فتنہ الہندوستان" کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بری طرح دم توڑ گیا ہے۔ صوبے کے غیور اور محبِ وطن خاندانوں نے غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی پراکسیز کا حصہ بننے والے اپنے گمراہ رشتہ داروں سے ناطہ توڑ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد ثانیہ کے والد نے اپنی بیٹی کے اقدامات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور اس سے ہر قسم کے روابط ختم کرتے ہوئے اسے عاق کرنے کا باضابطہ بیان جاری کیا۔
اس کے علاوہ پنجگور، گوادر اور تربت سے تعلق رکھنے والے مزید تین شہریوں نے بھی اپنے ویڈیو بیانات اور پریس کانفرنسز کے ذریعے فتنہ الہندوستان میں شامل اپنے سگے بھائیوں کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کی اور ان سے ہمیشہ کے لیے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ ان بلوچ خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ ریاستِ پاکستان کے وفادار ہیں اور ملک دشمنوں کے آلہ کار بننے والوں کے لیے ان کے گھروں اور دلوں میں کوئی جگہ نہیں ہے۔