واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے امریکی نیوز چینل "سی این این" پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ سی این این نے حسبِ روایت ایک بار پھر ’’فیک نیوز‘‘ کا سہارا لیا اور یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ ایران معاہدے میں جوہری امور کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اور معاہدے میں صاف طور پر لکھا گیا ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔
امریکی صدر نے مزید دہرایا کہ یہ معاہدہ انتہائی مضبوط اور طویل تفصیلات پر مبنی ہے، جس کی بنیادی اساس ہی ایران کا جوہری پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت اس پورے معاہدے کا زیادہ تر حصہ اسی حساس موضوع اور اس سے جڑے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔