کراچی : ہفتے کی علی الصبح کراچی میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3.6 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز شہر کے علاقے قائدآباد کے قریب تھا جبکہ زمین میں اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 33 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں شہریوں نے گھروں سے باہر نکل کر تحفظ کی جگہیں تلاش کیں۔
تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔