سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام، فردِ جرم عائد

02:49 PM, 1 Jun, 2025

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں مقدمے کی سماعت براہِ راست نشر کی گئی، جس نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی۔

عدالت نے نہ صرف حسینہ واجد بلکہ اُس وقت کے وزیرِ داخلہ اور پولیس کے آئی جی کو بھی شریکِ جرم قرار دیا ہے۔ ان سب پر 2024 کے عوامی مظاہروں کے دوران طاقت کے ناجائز استعمال، ماورائے عدالت قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد 21 برس تک بنگلہ دیش کی سیاست پر چھائی رہیں اور مسلسل 16 سال وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں۔ تاہم گزشتہ سال ملک بھر میں بڑے عوامی مظاہروں کے بعد ان کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حسینہ واجد اس وقت ملک سے باہر ہیں، اور عدالت نے ان کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں