اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایے بڑھا دیے گئے

02:32 PM, 1 Jun, 2025

اسلام آباد :  وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو سفری سہولیات مہنگی پڑنے لگیں، میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق نیا کرایہ یکم جون سے نافذ ہو چکا ہے۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ اب 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ مالی دباؤ اور انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے کرایوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئیں تھیں لیکن اس وقت سی ڈی اے نے اس کی تردید کی تھی۔ اب باضابطہ اعلان کے بعد یہ اضافہ لاگو کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار مسافر متاثر ہوں گے، جن میں بڑی تعداد طلبہ، ملازمین اور کم آمدنی والے شہریوں کی ہے۔

شہریوں نے کرایہ بڑھانے کے فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، خاص طور پر اُن لوگوں کو جو روزانہ ان بسوں پر سفر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں