والدین کی محبت زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

12:15 PM, 1 Jun, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے والدین کے عالمی دن پر کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت اور دعائیں میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں والدین ٹھنڈی چھاؤں کی طرح ہوتے ہیں اور ان کی خدمت اللہ کا حکم اور ہماری روایات کا حصہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر محض ایک عمارت ہے، لیکن والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے۔ والدین کی محبت اور قربانیاں انسان کی فطرت میں شامل ہیں اور وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کی محبت اور دعاؤں کو دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی عزت، خدمت اور اطاعت سب سے پہلی ذمہ داری ہے، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔ مریم نواز نے ان بچوں کو بھی یاد کیا جن کے والدین وطن کی سلامتی کے لئے جان قربان کر چکے ہیں اور ان شہداء کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں