پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم والدین منایا جا رہا ہے

11:23 AM, 1 Jun, 2025

لاہور : آج دنیا بھر میں والدین کا دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد والدین کی محبت، قربانی اور ان کے کردار کو سراہنا ہے۔ والدین وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ہماری خوشیوں اور سہولتوں کے لیے وقف کر دی۔

والدین کی خدمت کرنا بہت بڑا فخر ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سے کچھ بچے اپنی سہولتوں میں اس خدمت کو بوجھ سمجھتے ہیں اور بڑھاپے میں والدین کی دیکھ بھال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے والدین کی قدر کریں، ان کا خیال رکھیں اور ان سے محبت کریں کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں ہر مشکل میں سہارا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت اور کردار کی بنیاد والدین ہی ہوتے ہیں، اسی لیے دنیا بھر میں والدین کے حقوق اور احترام کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔ آئیے اس موقع پر اپنے والدین کو یاد کریں، ان کا شکریہ ادا کریں اور ان کی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں۔

مزیدخبریں