پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹی 20 آج لاہور میں ہوگا

10:06 AM, 1 Jun, 2025

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان پہلے ہی دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے، اس لیے آج کا میچ رسمی تو ہے، لیکن دونوں ٹیمیں بھرپور کارکردگی دکھا کر اچھے انداز میں سیریز ختم کرنا چاہیں گی۔

پاکستان کی قیادت اس بار آل راؤنڈر آغا سلمان کے پاس ہے، جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتانی لٹن داس کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں گی تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔

مزیدخبریں