پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس فیس ادائیگی کا نظام ملک بھر میں نافذ

09:49 PM, 1 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں آج سے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے کیش لیس نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو تیز، آسان اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق نئے نظام کے نفاذ سے پاسپورٹ فیس جمع کرانے کے لیے طویل قطاروں اور انتظار کی پریشانی میں نمایاں کمی آئے گی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اب درخواست گزار نقد رقم کے بغیر ڈیجیٹل ذرائع سے باآسانی پاسپورٹ فیس ادا کر سکیں گے، جس سے ادائیگی کا عمل مزید سہل، محفوظ اور مؤثر بن جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیش لیس نظام سے پاسپورٹ خدمات کے معیار اور کارکردگی میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں