ملک بھر میں سونا مزید سستا، نئی قیمتیں جاری

08:56 PM, 1 Jul, 2026

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 458 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے ہو گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ نرخ فوری طور پر ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں نافذ العمل ہوں گے۔

مزیدخبریں