سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لیے بڑا اقدام، 20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیشن اسکالرشپس کا اعلان

03:15 PM, 1 Jul, 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے طلبہ کے لیے 20 ہزار اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں حکمرانی، فیصلہ سازی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، اس لیے ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے عالمی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ ڈیجیٹل اسکلز کو حکومتی اور عوامی سطح پر فروغ دیا جائے، کیونکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارتیں نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہیں۔

حکام کے مطابق گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف جدید شعبوں میں تربیت اور پیشہ ورانہ مواقع تک رسائی فراہم کرنے کا مقصد حاصل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں