میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلوں میں ناروے اور فرانس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ناروے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، جبکہ فرانس نے یکطرفہ میچ میں سویڈن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اپنی برتری ثابت کر دی۔
دوسری جانب میکسیکو اور ایکواڈور کے درمیان ناک آؤٹ مرحلے کا اہم میچ جاری ہے، جس کے فاتح کا سامنا اگلے مرحلے میں انگلینڈ اور ڈی آر کانگو کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔