اسلام آباد: ایشین انسٹی ٹیوٹ آف اکو-سویلائزیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ایک ویبنار میں پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان نے چین اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد رکھی، جو عالمی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ پاکستان نے مختلف پس منظر رکھنے والے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر عالمی امن و ترقی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے چین-پاکستان تعلقات کو تاریخی اور گہرے بھائی چارے کی مثال قرار دیا۔ پروفیسر گاؤ نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، خواہ وہ 1965 اور 1971 کی جنگیں ہوں یا موجودہ دور کی کشیدگی۔ انہوں نے بلوچ علیحدگی کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوگا۔
AIERD کے چیئرمین زاہد لطیف خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی و تکنیکی تعاون کو مزید فروغ دینا ضروری ہے، خاص طور پر مالیاتی انضمام اور اسلامی مالیاتی آلات کے استعمال سے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت میں مشترکہ ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ ویبنار کے دوران پروفیسر گاؤ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے مقابلے میں پانچ جہتی جنگ میں برتری رکھتا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ بھارت دوبارہ کسی مہم جوئی سے گریز کرے گا۔