احد رضا میر اور دنانیر کی وائرل تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا، قریبی تعلقات کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

06:32 PM, 1 Jul, 2025

کراچی: اداکار احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک خاندانی تقریب میں لی گئی نئی تصویر نے ایک بار پھر دونوں کے درمیان مبینہ قریبی تعلقات کی خبروں کو شہ سرخی بنا دیا۔

تصویر میں دونوں اداکاروں کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دنانیر کو گزشتہ دنوں احد کی کزن کی شادی میں بھی ان کے خاندان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے دعائیں اور مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں