راولپنڈی: عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے کئی ارکان چوری کے ووٹ لے کر منتخب ہوئے اور میڈیا کی آزادی محدود کی جا رہی ہے۔
علیمہ خان نے خبردار کیا کہ 27 ویں ترمیم سے عوام کی آواز مزید دبا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان کو بین کیا جا چکا ہے اور وہ عمران خان کی ہر تحریک میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔