اپوزیشن ارکان کی معطلی کے بعد قانونی کارروائی،

05:27 PM, 1 Jul, 2025

 لاہور:پنجاب اسمبلی میں بد نظمی اور قواعد کی خلاف ورزی پر معطل ہونے والے 26 ارکان کے خلاف ممکنہ نااہلی کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سپیکر آفس نے اس حوالے سے آئینی و قانونی پہلوؤں پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آئین کے آرٹیکل 63-A کے تحت کی جا رہی ہے، جس کے مطابق ارکان کو پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی پر ڈی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسپیکر کا ریفرنس مضبوط بنیاد پر مبنی ہوا تو الیکشن کمیشن کو ان ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں