لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

12:42 PM, 1 Jul, 2025

لاہور  : لاہور اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے قصور، مریدکے، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، کامونکے اور ننکانہ صاحب تک محسوس کیے گئے، جہاں کئی مقامات پر عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر اور مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں 25 کلومیٹر تھا۔

 زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی جانب نکل آئے۔ 

مزیدخبریں