کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے زبردست تیزی کے ساتھ نئی بلندی حاصل کر لی، کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے ایک دن پہلے بھی سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے کو ملی، جب انڈیکس میں 1248 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 25 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں 25 کروڑ 89 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 20 ارب 30 کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔