وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے

09:51 PM, 1 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز جمعہ طلب کر لیا ہے۔ اجلاس صبح دس بجے منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب کے ماڈل پر نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو مجوزہ بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیگر اہم حکومتی امور بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں