لاہور: چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر پر نئے تعمیر شدہ ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اسے عوام کے لیے کھول دیا۔ افتتاحی تقریب میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی موجود تھے۔
نئے ارینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی مکمل کی گئی ہیں، جن میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کے لیے تھیم پارک، پاکستان میوزیم، اضافی دفاتر، بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور فوڈ کورٹس شامل ہیں۔
واہگہ پر قومی پرچم کی بلندی 115 میٹر سے بڑھا کر 139 میٹر کر دی گئی ہے، جو ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔