وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، تیل و گیس سیکٹر کی ترقی پر زور

07:40 PM, 1 Jan, 2026


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس میں ملک میں تیل و گیس کے سیکٹر کی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں نئے تیل و گیس ذخائر کی دریافت ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہیے، تاکہ توانائی کی ضرورت پوری کی جا سکے اور زرِمبادلہ کی بچت ممکن ہو۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تیل و گیس سپلائی چین کو سرچشمہ سے صارف تک ڈیجیٹائز کیا جائے، جس سے شفافیت بڑھے گی اور اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جون 2026 تک 3 لاکھ 50 ہزار آر ایل این جی کنکشنز کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں