پاکستان میں سونے کی قیمت 2400 روپے کمی

06:01 PM, 1 Jan, 2026

کراچی: سونے کی قیمت نے مسلسل چوتھے دن اور سال 2026 کے آغاز پر مزید کمی دکھائی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک تولہ سونا 2,400 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4,54,562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2,058 روپے کم ہو کر 3,89,713 روپے ہو گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چار دنوں میں ایک تولہ سونا 21,100 روپے تک سستا ہو چکا ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہو کر 4,322 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں