حافظ طاہر محمود اشرفی  اسلامی و خلیجی ممالک کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر

11:50 AM, 1 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو اسلامی اور خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی اس سے قبل بطور نمائندۂ خصوصی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب موجودہ ذمہ داری میں اسلامی دنیا اور خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ میں ان کے نمایاں خدمات کے ساتھ ساتھ وہ رابطہ عالمِ اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن اور متعدد عالمی و اسلامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کئی اہم اسلامی اور عرب قیادت کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں