ریاض : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری انسانی مصائب اور اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ خطے میں امن کی فضا قائم ہو سکے۔