کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے پے در پے واقعات کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔
سکیورٹی فورسز نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس اور پوش علاقوں کو سیل کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں جاری سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کی بندش نے جہاں شہریوں کو پریشان کیا ہے، وہیں صحافی برادری کو بھی پیشہ ورانہ کاموں میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ یہ سخت اقدامات 133 دہشت گردوں کی ہلاکت اور فورسز و شہریوں کی شہادتوں کے بعد امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
دہشت گردی کی لہر کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی سخت: انٹرنیٹ بند، شہر کے داخلی راستے سیل
03:59 PM, 1 Feb, 2026