پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں متبادل پلان تیار

01:35 PM, 1 Feb, 2026

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں متبادل پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات آج متوقع ہے، جس میں وزیر داخلہ بھی شامل ہوں گے۔ اس ملاقات کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کیا جائے گا۔ اس کے بعد، قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا، اور اگر پاکستان ورلڈ کپ میں نہیں جائے گا تو کٹ کی رونمائی ملتوی کر دی جائے گی۔

اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوا تو پی سی بی نے ایک متبادل پلان تیار کیا ہے جس کے تحت لاہور میں چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی ٹیم اور شاہینز انڈر 18 کو ملا کر چار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد قومی کرکٹ کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے۔

مزیدخبریں