بلاوائیو : انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرحان یوسف نے کہا کہ ان کی ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ باؤلرز نے پچھلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور وہ اسی طرح کی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔ کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دی جائے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، اور گروپ 2 سے صرف ایک سیمی فائنل کی نشست باقی ہے۔ اگر بھارت پاکستان کو کسی بھی مارجن سے ہرا دیتا ہے تو وہ سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کو کم از کم 85 رنز کے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔