سی سی پی او لاہور کا بسنت کے دوران حفاظتی تدابیر کے لیے سخت احکامات کا اعلان

11:38 AM, 1 Feb, 2026

لاہور : سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں بسنت کے پُرامن انعقاد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے چھتوں کے مالکان سے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھتوں پر لوگوں کی تعداد کو محدود رکھا جائے گا، اور پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی، انہوں نے واضح کیا کہ آج سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر سڑکوں پر نہیں چل سکے گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے پولیس کو بسنت کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں