ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کے مزار پر دورہ

12:40 PM, 1 Feb, 2026

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آئے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ امام خمینی کے مزار پر حاضری دی۔ یہ ملاقات انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، جہاں سپریم لیڈر نے امام خمینی کے پوتے حسن خمینی سے بھی ملاقات کی اور امام خمینی کے مزار پر نماز بھی ادا کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور یورپی رہنما ایران میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں اور ایرانی معاشرتی تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔"

مزیدخبریں