انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ آج اہم میچ ہو گا

10:58 AM, 1 Feb, 2026

لاہور : آج انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ اہم میچ ہو گا، جس میں پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ضروری ہے۔ اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، اور اب صرف ایک جگہ باقی ہے۔

پاکستان کے لیے صرف جیت کافی نہیں ہوگی کیونکہ اس کے 4 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ بھی کم ہے۔ بھارت 6 پوائنٹس اور مضبوط رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس لیے پاکستان کو نہ صرف بھارت کے برابر پوائنٹس حاصل کرنے بلکہ رن ریٹ میں بھی اسے پیچھے چھوڑنے کے لیے بڑی فتح حاصل کرنی ہوگی۔

اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے کم از کم 85 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اور اگر پاکستان کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑا تو پھر بہت تیزی سے ہدف عبور کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر بھارت کا اسکور 251 رنز ہوتا ہے، تو پاکستان کو 29.4 اوورز یا اس سے کم میں یہ ہدف مکمل کرنا ہوگا تاکہ سیمی فائنل کا دروازہ کھل سکے۔

مزیدخبریں